نوروز اور جنم اشٹمی پر نریندر مودی کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج پارسیوں کے نئے سال ’’نو روز‘‘ اور ہندوؤں کے تہوار جنم اشٹمی پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ میرے پارسی بہن بھائیوں کو نو روز مبارک۔ دعا کرتا ہوں کہ ان کے لئے نیا سال انتہائی مبارک ثابت ہوگا۔ انہوں نے جنم اشٹمی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لارڈ کرشنا ان تمام لوگوں کی زندگی میں روشنی لے آئیں گے جو غریب اور خوشیوں سے محروم ہیں۔