نوجوت سنگھ سدھو کی نئی سیاسی پارٹی کا آغاز ، کجریوال اور بادل پر تنقید

آواز پنجاب کے قیام کا آغاز کرتے ہوئے بی جے پی کے سابق لیڈر کی پریس کانفرنس
چندی گڑھ ۔ 8 ستمٹبر (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹر سے سیاستداں بننے والے نوجوت سنگھ سدھو نے آج اپنے غیرسیاسی محاذ کا آغاز کیا اور اکالی دل۔ بی جے پی اتحاد کے علاوہ کانگریس و عام آدمی پارٹی پر تنقید کی لیکن انہوں نے اسمبلی انتخابات میں کس پارٹی کے ساتھ اتحاد کریں گے یہ اشارہ نہیں دیا۔ عام آدمی پارٹی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے جس کے بارے میں یہ قیاس کیا جارہا تھا کہ وہ بی جے پی سے الگ ہونے کے بعد عادم آدمی پارٹی میں شامل ہوں گے۔ الزام عائد کیا کہ اروند کجریوال صرف جی حضوری کے خواہشمند ہیں۔ جمہوریت میں علحدگی پیدا کررہے ہیں۔ اپنی آواز پنجاب پارٹی کی کارسمی آغاز کرتے ہوئے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پنجاب کی بہتری کیلئے انہوں نے ایک غیرسیاسی محاذ قائم کیا ہے۔ بی جے پی کے سابق لیڈر نے جولائی میں اپنی راجیہ سبھا نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جمہوریت کی طاقت عوام کے ہاتھ میں دینا چاہتے ہیں۔ وہ ریاست میں ایک خاندان کی حکمرانی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ نوجوت سنگھ سندھو نے کہا کہ آئندہ 15 ۔ 20 دن کے اندر اپنی پارٹی کے محاذ کے مستقبل کے منصوبوں کا اعلان کریں گے۔ بادل گروپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے جو ایک دہے سے اقتدار پر ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب پر یہ کالے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ اب عوام سورج کی روشنی دیکھنا چاہتے ہیں۔ اب عوام خود اپنی حکومت منتخب کریں گے۔ وہ کسی خاندان کی حکومت کو برداشت نہیں کریں گے۔ ان بادلوں نے مل کر پنجاب کو تباہ کردیا ہے اور خاندانی حکمرانی کا راج چلا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اکالیوں اور کانگریس دونوں ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں جو دوستانہ میچ کھیل رہے ہیں۔ اس طرح پنجاب پر عرصہ سے قبضہ کئے ہوئے ہیں۔ اب پنجاب کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اروند کجریوال پر الزام عائد کیا کہ وہ آدھا سچ بولتے ہیں کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ مقابلہ نہیں کررہے ہیں بلکہ صرف مہم چلا رہے ہیں۔ اب دیکھا جارہا یکہ گذشتہ دو سال سے کجریوال اور ان کے آدمی عام آدمی پارٹی میں شام ہونے کیلئے لالچ دیتے آرہے ہیں۔