پٹنہ۔ 8 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج صبح ایک خانگی نرسنگ ہوم میں ایک نوجوان کی موت کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے جسے گزشتہ ہفتہ ضلع کشن گنج میں ایک پولیس اہلکار نے شدید زد و کوب کیا تھا ۔ چیف منسٹر نے چیف سکریٹری انجنی کمار سنگھ اور ڈائرکٹر جنرل پولیس پی کے ٹھاکر کو ہدایت دی کہ 23 سالہ نوجوان شیام نارائن بھردواج کی موت کے حقائق کا پتہ چلائیں۔ متوفی نوجوان کے والدین نے یہ شکایت درج کروائی کہ یکم جولائی کو بی ایس ایف میںبھرتی کیلئے فٹنس ٹسٹ کے دوران ان کے فرزند کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد اسے ہاسپٹل سے رجوع کرنے کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔
اترپردیش میں 2 افراد کو گولی ماردی گئی
چنڈولی (اترپردیش) ۔ 8 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چنڈولی علاقہ کے موضع کنٹل میں بحث و تکرار کے بعد ایک شخص نے دو افراد کو گولی مارکر ہلاک کردیا ۔پولیس نے بتایا کہ کل رات کسی مسئلہ پر جھگڑے کے بعد وجئے نے 48 سالہ سجیت سنگھ اور 36 سالہ منوج سنگھ کو گولی ماردی ۔ چندولی پولیس اسٹیشن میں وجئے اور اس کے 2 ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا جو کہ فائرنگ واقعہ کے موقع پر وہاں موجود تھے۔