نئی دہلی ۔ /10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سڑک پر برسرعام ظلم کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آیا جہاں 42 سالہ دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن بس ڈرائیور کو ایک نوجوان نے دن دھاڑے موت کی نیند سلادیا جبکہ مسافرین خاموش تماشائی بنے دیکھتے رہے ۔ یہ واقعہ مغربی دہلی کے منڈکا علاقے میں پیش آیا ۔بس نے اس نوجوان کی بائیک کو دھکہ دیا جس پر برہم ہوکر اس نے ڈرائیور کو زدوکوب شروع کردی ۔ اشوک کمار پر بے رحمی سے حملہ کیا جاتا رہا لیکن مسافرین اور راستہ گزرنے والے خاموش تماشائی تھے ۔ ڈی ٹی سی ملازمین نے اس واقعہ کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے ۔ حکومت نے مہلوک ڈرائیور کے ارکان خاندان کو 5 لاکھ روپئے معاوضہ کا اعلان کیا ۔ پولیس نے نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی اور بتایا کہ وہ زدوکوب کے بعد فرار ہوگیا۔تاہم بعد ازاں اسے گرفتار کرلیا گیا ۔