نوجوان نسل کو ذمہ داربنانے روزنامہ سیاست کی مساعی

سماجی ذمہ داری ، شعور بیداری اور اخلاقی سدھار کیلئے اقدامات ماہانہ لکچرس

حیدرآباد یکم / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) معاشرہ میں پھیلی بے چینی اور اخلاقی افراتفری کے ماحول کو دور کرنے کا روزنامہ سیاست نے بیڑا اٹھایا ہے ۔ نوجوان نسل کو خود مختار بنانے کے اقدامات کے بعد اب سیاست نے نوجوان نسل کو ذمہ دار بنانے کی پہل کا آغاز کیا ہے ۔ ان میں دینی ملی قومی سماجی ذمہ داری کے متعلق اسلامی نقطعہ نظر سے شعور بیداری کے ساتھ ساتھ اخلاق کا پیکر بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے ۔ موجودہ دور میں اخلاق ہی وہ عمل ہے جس سے سازشوں کو نہ صرف ناکام بنایا جاسکتا ہے ۔ بلکہ مخالفین کو بھی قائل کیا جاسکتا ہے اور حق کی طرف مائل کرتے ہوئے دعوت کا کام بھی کیا جاسکتا ہے ۔ افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ کی بنیاد پر سماجی اصلاح کی مہم شروع کی جارہی ہے ۔ اس مہم کے تحت ماہانہ لکچرس ہوں گے اور لکچرز کی سرریز منعقد کی جائے گی ۔ اسلام کی آغوش میں زاوئیے زندگی کی طرح ہو جس سے دنیا کے معاملات آسان ہوجائیں اور آحرت سنور جائے اور سماجی بے چینی دور ہوجائے ترستی انسانیت کی تشنگی دور ہوجائے ۔ موجودہ ماحول میں اخلاقیات کو سنوارنے اور ذمہ دار بننے کیلئے نوجوان نسل کی رہنہمائی کی جائے گی ۔ ہر قسم کی سماجی برائی سے دور والدین کے حقوق پڑوسیوں کے حقوق ، دوست احباب رشتہ داروں کے حقوق بڑوں کی عزت چھوٹوں پر شفقت ابنائے وطن سے حسن سلوک نیز ہر سماجی پہلو کو اسلام کی آغوش اور زاویہ میں گذارنے کی تربیت کی کوشش کی جارہا ہے ۔ اس مہم کا آغاز 9 ڈسمبر سے ہوگا اور پہلا لیکچر ’’ مسلم باپ ‘‘ کے موضوع پر رہے گا ۔ صبح گیارہ بجے تا دوپہر ایک بجے تک سیاست کے گولڈن جوبلی ہال میں لکچر منعقد ہوگا ۔ جس کو مولانا احسن بن محمد الحمومی ریسرچ اسکالر امام و خطیب شاہی مسجد باغ عامہ مخاطب کریں گے ۔