نئی دہلی 22 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر نوتیج سرنا کو آج امریکہ میں سفیر نامزد کیا گیا ہے ۔ یہاں انہیں نومبر میں ہونے والے انتخابات کے بعد نئے انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کی ذمہ داری ہوگی ۔ نوتیج سرنا 1980 بیاچ کے آئی ایف ایس عہدیدار ہیں اور وہ جاریہ سال لندن میں اپنے تقرر سے قبل سکریٹری ( ویسٹ ) وزارت خارجہ کی حیثیت سے کام کر رہے تھے ۔ وہ امریکہ میں ارون سنگھ کے جانشین ہونگے جو سبکدوش ہونے والے ہیں۔ نوتیج سرنا 59 سالہ سفارتکار ملک کی وزارت خارجہ کے طویل عرصہ تک ترجمان رہے ہیں۔ انہوں نے اس عہدہ پر 2002 سے 2008 تک کام کیا ہے ۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ امکان ہے کہ نوتیج سرنا بہت جلد اپنی نئی ذمہ داری سنبھال لیں گے ۔