نوبل انعام یافتہ ستیارتھی کا آئندہ ہفتہ برطانیہ میں خطاب

لندن۔28جنوری( سیاست ڈاٹ کام)نوبل امن انعام یافتہ اور بچوں کے حقوق کے جہد کار کیلاش ستیارتھی انسانوں کی غیرقانونی منتقلی کے مسئلہ پر آئندہ ہفتہ یہاں پرنس چارلس کی سرپرستی والی چیاریٹی کے زیراہتمام عظیم الشان تقریب سے خطاب کریں گے ۔ نوبل انعام یافتہ ستیارتھی 3فبروری کو برٹش ایشین ٹرسٹ کے سالانہ ڈنر میں کلیدی خطبہ دیں گے جس کا موضوع اس مرتبہ ’جنوبی ایشیا میں ذہانت کو کھوجنا ‘ رکھا گیا ہے ۔ بچوںکے حقوق کے جہدکار نے اس ایونٹ کے حوالہ سے کہا کہ وہ انسداد غیرقانونی منتقلی کے بارے میں برٹش ایشین ٹرسٹ کی کاوشوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔