نواز شریف ’’بہترین پاکستانی وزیراعظم‘‘

لاہور۔23 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کر کے پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی ریاست بنانے اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام بدنام کرنے والے دہشت گردوں کیلئے پھانسی کے احکامات جاری کرنے والے نواز شریف کو سوشل میڈیا نے ’’بہترین پاکستانی وزیراعظم‘‘ قرار دیا، جبکہ ان کے فیصلوں کو ملکی تاریخ کے بہترین فیصلے بھی قرار دیا۔ عالمی شہرت یافتہ تنظیم میڈیا ڈور کے فیس بک، ٹووئیٹر اور لنکڈن جیسے عالمی شہرت یافتہ سوشل میڈیا ویب کے لنک’’بہترین پاکستانی وزیراعظم‘‘پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صرف48 گھنٹوں میں 45,000 سے زائد افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بہترین پاکستانی وزیراعظم کے طور پر تین نام پیش کئے گئے جن میں سابق وزیراعظم ظفر اللہ خان جمالی، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، تین بار پاکستانی وزیراعظم کا اعزاز پانے والے موجودہ وزیراعظم نواز شریف شامل ہیں۔ جبکہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید لیاقت علی خان، سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو، پہلی خاتون وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کو’’مثالی وزیر اعظم‘‘کا خطاب دیا گیا۔