اسلام آباد 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو راحت فراہم کرنے کیلئے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کی مدد کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ میں باہمی تعاون اس علاقہ میں امن و ترقی کے ایجنڈہ کا ایک حصہ ہوگا ۔ نواز شریف نے مودی کے مکتوب کے جواب میں کہا کہ آپ کے خط پر میں بے حد ممنون ہوں انہوں نے کہا کہ آپ نے پاکستان میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے متاثرہ عوام کے ساتھ جو ہمدردی اور تعلق خاطر کا اظہار کیا ہے اس کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے وقت اس طرح کا اظہار یگانگت کافی قابل قدر ہے ۔ نواز شریف نے جواب میں لکھا کہ لائن آف کنٹرول کے اس پار کشمیری عوام کو ہونے والی تکالیف پر وہ رنجیدہ ہیں۔