نواز شریف کا دو قومی دورہ شروع

اسلام آباد ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف آج سہ روزہ دورہ پر ترکمانستان اور کرغزستان کے لئے روانہ ہوئے تاکہ قدرتی وسائل سے مالا مال ان وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ توانائی اور معاشی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جاسکے ۔ نواز شریف کے ہمراہ کئی کابینی ارکان اور سینئر عہدیدار دورہ پر ہیں ۔ وہ پہلے ترکمانستان کے دارالحکومت اشگابت پہونچیں گے اور بعد میں کرغزستان جائیں گے ۔