نواز شریف نے شمسی توانائی پراجکٹ کا افتتاح کیا

اسلام آباد ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں واقع قائداعظم شمسی پارک کے پہلے یونٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔اس منصوبے کو نہ صرف پاکستان میں شمسی توانائی کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے، بلکہ قائداعظم شمسی توانائی نامی سرکاری کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا ’فوٹو والٹیک آزمائشی منصوبہ‘ بھی ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے منگل کو اس منصوبے کا افتتاح کیا جس سے ابتدائی طور پر 100 میگا واٹ جبکہ آئندہ دو سال کی مدت میں 1000 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔