نواز شریف اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نواز شریف توقع ہے کہ اس ماہ کے اواخر میں نیویارک میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی سالانہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ نواز شریف نے گزشتہ ہفتہ اپنے بعض بیرونی دوروں کو منسوخ کردیا تھا۔ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر عمران خان اور عالم دین علامہ طاہر القادری کی پارٹی پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج کے باعث انہوں نے کئی بیرونی ممالک کے دورہ منسوخ کردیئے تھے ۔ اب وہ 24 تا 27 ستمبر منعقد ہونے والی سلامتی کونسل کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔