لاہور ۔ 4 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) لاہور ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف فل بینچ تشکیل دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی نے لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دیا۔عدالت کے فل بینچ میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس مجاہد مستقیم شامل ہیں، جو 8 اگست کو کیس کی سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں لاہورہائیکورٹ کے جسٹس اکبر علی قریشی نے اس درخواست پر لارجر بینچ کی تشکیل کیے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوائی تھی۔