نواز الدین کو ایوارڈز کی پرواہ نہیں

ممبئی ،24جون (سیاست ڈاٹ کام)بالی ووڈ کے مشہور اداکار نوازالدین صدیقی ایوارڈ کی پرواہ نہیں کرتے۔ نوازکاکہنا ہے کہ ’’میرے لئے ایوارڈ معنی نہیں رکھتے۔ مجھے ان کی پرواہ نہیں۔ ایوارڈ پروگرام کے بعداکثر لوگ بھول جاتے ہیں کہ کس کو کیا ملا، مگر اداکاری ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہے۔‘‘