نوئیڈا گاؤں میں امبیڈکر کے مجسمہ پر اشرار کی سنگباری

نوئیڈا۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے بتایا کہ نوئیڈا کے ایک گاؤ ں میں موٹر سائیکل سوار بعض اشرار نے گاؤں کے باہر نصب شدہ امبیڈکر کے مجسمے پر سنگباری کرکے راہ فرار اختیار کی جس سے مقامی لوگوں میں ناراضگی اور بے چینی پھیل گئی۔ بعض پولیس عہدیداروں کے بیان کے بموجب چشم دید گواہوں نے بتایا کہ 4 تا 5 افراد کنے جو نشہ کی حالت میں معلوم پڑتے تھے۔ موٹر سائیکل پر سوار وہاں آئے اور انہوں نے امبیڈکر کے مجسمے پر پتھر برسانے شروع کردیئے، لیکن مجسمے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ مشتبہ افراد جن کا تعلق مبینہ طور پر متصلہ گاؤں کیا والی سے معلوم پڑتا تھا، ان کا پتہ چلا لیا گیا۔ مذکورہ گاؤں میں چوکسی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ مذکورہ پولیس عہدیدار نے یہ بھی بتایا کہ اس گاؤں کے نظم و نسق کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔