نوئیڈا میٹرو کا افتتاح، آج سے سفر

نوئیڈا (یوپی) 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا (گوتم بدھ نگر) کے جڑواں شہروں کو جوڑنے والی میٹرو ریل جس کا کافی عرصہ سے انتظار تھا، آج چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے افتتاح کیا۔ نوئیڈا میٹرو ریل کارپوریشن کے چیرمین آلوک ٹنڈن نے کہاکہ ریل سرویس ہفتہ کو صبح 10 بجے شروع ہوجائے گی اور شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ یوگی نے کہاکہ آج ہم نے نوئیڈا گریٹر نوئیڈا میٹرو ریل کو خطے کے عوام کے لئے وقف کیا ہے۔