حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر ( سیاست نیوز ) نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے تین سو ریزیڈنٹ ڈاکٹرس نے دس دن سے جاری اپنی ہڑتال ختم کردی ۔ ڈاکٹرس ‘ڈاکٹر آر وی کمار کو انسٹی ٹیوٹ ڈین مقرر کرنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔ آر وی کمار پر بدعنوانیوں کے الزامات ہیں ۔ تقرر سے متعلق جی او مزید احکام تک روک دینے کے بعد ہڑتال ختم کردی گئی ، ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ 11 ستمبر کو گردے کی پیوندکاری کا آپریشن ملتوی کردیا گیا اسی دوران سرکاری جونیر ڈاکٹرس عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کی نئی عمارت کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کررہے ہیں ۔