حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی (سیاست نیوز) حکومت نے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس میں 399 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دے دی ہے۔ یہ تقررات ڈپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کے ذریعہ کئے جائیں گے۔ پرنسپل سکریٹری فینانس این شیو شنکر نے جی او ایم ایس 59 جاری کیا جس میں جائیدادوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ حکومت نے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس میں مخلوعہ جائیدادوں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف زمروں میں 399 جائیدادوں کی منظوری دی ہے۔ جن جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے ، ان میں پروفیسرس 14 ، اسوسی ایٹ پروفیسرس 15 ، اسسٹنٹ پروفیسرس 28 ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ 1 ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ 1، آر ایم او4 ، سینئر ریزیڈنٹ 41 ، میڈیکل آفیسر 26 ، اسٹاف نرس 130 ، بلڈ بینک ٹیکنیشن 4 ، لیاب ٹیکنیشن 30 ، فارماسسٹ 5 ، ایکسرے ٹیکنیشن 6 ، سی ٹی ٹیکنیشن 4 ، ایم آر آئی ٹیکنیشن 4 ، ای سی جی ٹیکنیشن 6 ، سی ایس ایس بی ٹیکنیشن 8 ، انستھیسیا ٹیکنیشن 9 ، اسسٹنٹ رجسٹرار 5 ، اکاؤنٹنٹ 4 ، سپروائزر 4 ، ہیلت انسپکٹر 2 ، میڈیکل سوشیل ورکر 2 اور دیگر جائیدادیں شامل ہیں۔ ڈائرکٹر ہیلت فیملی ویلفیر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ رول آف ریزرویشن اور صدارتی حکمنامہ کے متعلق مذکورہ جائیدادوں پر تقررات کے اقدامات کریں۔ مخلوعہ جائیدادوںکی تفصیلات ڈپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کو روانہ کی جائیں۔