حیدرآباد۔/5نومبر، ( این ایس ایس ) سکھ دھرم کے بانی اور پہلے گرو، گرو نانک دیو جی کے 545ویں یوم پیدائش کے ضمن میں منائی جانے والی تقاریب پرکاش اُتسو کے ایک حصہ کے طور پر6نومبر کو 11بجے دن تا 4بجے شام نمائش میدان پر وشال دیوان منعقد ہوگا جس میں تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، کابینی وزراء اور کریم نگر کے میئر ایس رویندر سنگھ شرکت کریں گے۔ گردوارہ صاحب سکندرآباد، گردوارہ سری گرو سنگھ سبھا، گرو نانک مارگ، اشوک بازار، افضل گنج میں ان تقاریب کو بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کیلئے باہمی تعاون و اشتراک کیا ہے۔ نمائش میدان پر جمعرات کو منعقد شدنی وشال دیوان میں تقریباً 30000 سکھ عقیدت مند اور دوسرے حصہ لیں گے جہاں مشہور راگی جتھوں کی جانب سے گربانی کیرتن کا پاٹ کیا جائے گا۔