نمائش میدان پر دمہ کی دوا کی تقسیم

چار لاکھ افراد استفادہ کریں گے
حیدرآباد 8 جون ( پی ٹی آئی)دمہ کے مریضوں کو مرگ کے دن مچھلی میں روایتی دوا کی سالانہ تقسیم کا آج شام نامپلی کے نمائش میدان پر تقسیم کا آغاز ہوگیا ۔ مرگ سیراکارٹی کے دن آج شام 5.22بجے تک جاری رہے گا ۔ ہر سال یہاں یہ روایتی دوا مفت تقسیم کی جاتی ہے جس کو حامل کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں افراد حیدرآباد پہونچتے ہیں ۔ بتھنی مریگا سیرا ٹرسٹ کی جانب سے اس دوا کی مفت تقسیم کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ چند افراد کا دعوی ہے کہ مچھلی میں دی جانے والی اس دوا سے دمہ کے مرض میں کرشماتی طور پر نجات و راحت حاصل ہوتی ہے ۔ بتھنی خاندان کے ارکان جو گذشتہ کئی سال سے یہ دوا مفت تقسیم کررہے ہیں دعوی کیا کہ اس سال چار لاکھ افراد دوا حاصل کریں گے۔ وہ تقریباً 200 دوا تیار کئے ہیں ۔ دو تا تین انچ کی زندہ مرل مچھلی میں زرد دوا ڈالی جاتی ہے اور یہ مچھلی زندہ مریض کے حلق میں چھوڑی دی جاتی ہے ۔ گوشت استعمال نہ کرنے والے مریضوں کو گُڑ میں یہ دوا دی جاتی ہے ۔