نلگنڈہ میں کانگریس کی 10 حلقوں پر کامیابی کا یقین : کومٹ ریڈی

نلگنڈہ 5 اکٹوبر ( این ایس ایس ) کانگریس لیڈر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے آج کارگذار چیف منسٹر کے سی آر کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے دعوی کیا تھا کہ ریاست کو انہوں نے ترقی دی ہے ۔ کومٹ ریڈی نے سوال کیا کہ کے سی آر نے نلگنڈہ ضلع کو کیوں فراموش کیا ۔ انہوں نے ٹی آر ایس کے اس دعوی کو مضحکہ خیز قرار دیا کہ ضلع کی تمام 12 نشستوں پر ٹی آر ایس کامیاب ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ نلگنڈہ میں کانگریس 12 کے منجملہ 10 حلقوں سے کامیاب ہوگی اور اگر ایسا نہیں ہوا تو وہ اپنی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں گے ۔ کومٹ ریڈی نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر نے کالیشورم پراجیکٹ سے 30 ہزار کروڑ روپئے کی دولت کمائی ہے ۔