نلگنڈہ میں مقدس ڈبکی کے دوران نوجوان غرقاب

حیدرآباد۔/25نومبر، ( این ایس ایس ) دو نوجوان مقدس ڈبکی لگانے کے دوران نہر میں بہتے پانی کی زد میں آگئے۔ یہ واقعہ ضلع نلگنڈہ کے موناگلا میں پیش آیا۔ ایک نوجوان کو مقامی افراد نے بچالیا جبکہ ایک اور کی تلاش جاری ہے۔ یادگیری گٹہ کے پہاڑی علاقہ اور اس کے علاوہ راما لنگیشورا سوامی ٹمپل نزد نلگنڈہ ٹاؤن اور لکشمی نرسمہا سوامی ٹمپل واڈے پلی میں خصوصی پوجا کیلئے عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔