نلگنڈہ انکاونٹر کے بعد مرکزی انٹلی جنس ایجنسیاں متحرک

حیدرآباد۔ 5؍اپریل(سیاست نیوز)ضلع نلگنڈہ میں کل ہوئے انکاونٹر کے بعد سنٹرل انٹلی جنس ایجنسیوں کی خصوصی نظر رکھے جانے کی اطلاعات ہیں ضلع نلگنڈہ کے سوریا پیٹ ہائی ٹیک اسٹانڈ میں پولیس فائرنگ کر کے فرار ہونے والے 2 مشتبہ افراد کی موتکور منڈل کے موضع جانکی پورم میں فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے ۔ ان افراد کی نعشوں کو سرکاری دواخانہ نلگنڈہ میں پوسٹ مارٹ کے بعد کامینینی دواخانہ نارکٹ پلی میں محفوظ کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ مشتبہ مہلوکین کی شناخت کیلئے آج آندھرا پردیش ‘ مہاراشٹرا ‘کرناٹک ‘مدھیہ پریدش کی پولیس کے علاوہ این آئی بی‘این آئی اے اور اے ٹی ایف کی ٹیموں نے مہلوکین کی شناخت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ مشتبہ مہلوکین کا دشہت گرد تنظیم سے تعلق ہے یا 2014 ء میں مدھیہ پردیش کے گنڈوا جیل سے راہ فرار اختیا رکرنے والے تو نہیں لیکن محکمہ پولیس کی جانب سے اس خصوص میں کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی جارہی ہے پولیس کو اس بات کا شک و شبہ ہے کہ سوریا پیٹ بس اسٹانڈ میں فائرنگ کے موقع پر تین افراد تھے انکاونٹر میں 2 افراد کی ہلاکت ہونے پر تیسرے شخص کی تلاش میں ارواپلی منڈل اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں گرے ہاونڈس کی جانب سے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے پولیس کو اس بات کا بھی شبہ ہے کہ سوریا پیٹ رائنگ کے بعد یہ افراد اروا پلی منڈل کے موضع سیتارام پورم میں واقع درگاہ حضرت نصر الدین بابا کے یہاں پناہ لی تھی ان کو یہاں پر کس نے پناہ دی اس خصوص میں درگاہ کے خدمت گار مولانا سے بھی پوچھ تاچھ کرنے کی اطلاع ہے اور ان مشتبہ افراد کے یہاں لیب ٹیاپ و دیگر سامان کہاں پر محفوظ رکھا گیا پولیس ان تمام پہلووں پر توجہ دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم کمبینگ کررہی ہے ۔ ضلع میں یہ اطلاعات بھی عام ہیں کہ مشتبہ مہلوکین انکاونٹر سے پانچ منٹ قبل بھی اپنے سل فون سے بات چیت کی ۔ پولیس نے تمام پہلووں پر نظر رکھتے ہوئے تلاشی مہم کی جاری رکھی ہے ۔