نلسار یونیورسٹی کے فاصلاتی پی جی ڈپلومہ کورسس میں داخلے

ایک سالہ کورس کیلئے گریجویٹس اہل، 30اپریل آخری تاریخ
حیدرآباد۔ /22مارچ، (پریس نوٹ ) نلسار یونیورسٹی آف لا، حیدرآباد کے فاصلاتی تعلیم کے وِنگ نلسار پراگزی میٹ ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی سال 2015-16 کیلئے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان پیٹنٹس لا، سائبر لاز، میڈیا لاز اینڈ انٹرنیشنل ہیومنٹیرین لاز کے کورسس میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ فاصلاتی موڈ کے ان کورسیس کی مدت ایک سال ہوگی۔ اس کے لئے درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30اپریل ہے۔کسی بھی سبجیکٹ کے گریجویٹس ان کورسیس کے لئے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ داخلے کے خواہشمند ویب سائٹ www.nalsarpro.org سے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ میں کورس کی مکمل تفصیلات ہیں۔ ان کورسیس کیلئے کنٹیکٹ سمینار کلاسس ہوں گی جس میں پیٹنٹس لا پروگرام کیلئے حیدرآباد، بنگلور، چینائی، ممبئی، پونے، احمد آباد اور دہلی میں کنٹیکٹ سمینار کلاسیس ہوں گی۔ سائبر لا پروگرام کیلئے حیدرآباد، بنگلور، ممبئی اور دہلی میں اور میڈیا لا پروگرام کیلئے حیدرآباد، دہلی اور ممبئی میں کلاسیس ہوں گی۔ تاہم امیدوار ہندوستان میں تمام سات سنٹرس پر امتحان دے سکتے ہیں۔ انٹرنیشنل ہیومنٹیرین لاز میں پی جی ڈپلومہ کے لئے ویب پر مبنی گلوبل پروگرام ہوگا۔ مزید معلومات کیلئے کوآرڈینیٹر نلسار پراگزیمٹ ایجوکیشن، نلسار یونیورسٹی آف لا ، جسٹس سٹی، شاہ میر پیٹ ، آر آرڈسٹرکٹ حیدرآباد سے صبح 9:30تا 5بجے شام ربط پیدا کیا جاسکتا ہے یا فون نمبر 040-23498404 پر کال کیا جاسکتا ہے۔ کورسیس کی مکمل تفصیلات www.nalsarpro.org پر دستیاب ہیں۔