نلسار یونیورسٹی آف لا میں ایم بی اے کے داخلے

حیدرآباد ۔ 3 ۔ مارچ : ( این ایس ایس ) : ڈائرکٹر سنٹر فار مینجمنٹ اسٹڈیز ( سی ایم ایس ) پروفیسر اے ودیا دھر ریڈی نے کہا کہ نلسار یونیورسٹی آف لا ایم بی اے پروگرام کی پیشکش کررہی ہے ۔ یہ ایم بی اے مینجمنٹ آف اسٹارٹ اپس ، کورٹ مینجمنٹ ، کارپوریٹ گورننس ، فینانشیل مینجمنٹ ، کیپٹل مارکٹس ، انوویشن ، سسٹینیبلیٹی مینجمنٹ ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ ، مارکیٹنگ مینجمنٹ اور بزنس ریکولیشنس میں اسپیشلائزیشن کے ساتھ ہوگا ۔ یہاں ایک پریس نوٹ میں انہوں نے بتایا کہ تعلیمی سال 2016-18 کے لیے داخلوں کا پہلا مرحلہ جاری ہے اور پر کردہ درخواست فارمس وصول کرنے کی آخری تاریخ 24 مارچ ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے cms.nalsar.ac.in ملاحظہ کریں یا 040-23498409 پر ربط کریں ۔۔