واشنگٹن 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پوپ فرانسس نے امریکی کانگریس پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ اور غربت کا شکار نقل مقام کرنے والوں کی مدد کریں اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں ممکنہ تعاون کریں۔ اُنھوں نے قانون سازوں سے تاریخی خطاب کرتے ہوئے امریکہ اور عالمی سیاست میں کئی حساس مسائل کو اُجاگر کیا۔ پوپ کی اس تقریر کا مجموعی طور پر خیرمقدم کیا گیا لیکن بعض قانون ساز بے چینی یا ناراضگی کا بھی اظہار کررہے تھے کیوں کہ وہ ماحولیاتی تشویش اور تارکین وطن جیسے موضوعات پر متضاد موقف رکھتے ہیں۔