حیدرآباد /28 جون ( سیاست نیوز ) استعمال شدہ انجن آئیل کے ذریعہ نقلی انجن آئیل تیار کرنے والے ایک کارخانہ پر پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے بڑی مقدار میں نقلی آئیل کو ضبط کرلیا ۔ راجندر نگر پولیس نے وٹے پلی کے علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے محمد قیوم کو حراست میں لے لیا جو مختلف نامور برانڈ کے نام سے نقلی انجن آئیل پیاکنگ کرتے ہوئے اسے فروخت کر رہا تھا ۔ پولیس نے اس گودام پر بھی دھاوا کیا جہاں سے قیوم اس استعمال شدہ انجن آئیل کو خریدا کرتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق قیوم استعمال شدہ ناکارہ آئیل خریدا کرتا تھا اور اس آئیل میں کیمیکل اور رنگوں کے ذریعہ ملاوٹ کرتے ہوئے اسے فروخت کر رہا تھا ۔ مارکٹ کے نامور برانڈز ، ایچ پی ، ہیرو کسٹرو ، سرو، موٹو ، میاٹریکس جیسے برانڈس کے لیبل چسپاں کر اس آئیل کو فروخت کیا جارہا تھا ۔ پولیس شائمراتی میں گوپال کو آئیل کے گودام پر دھاوا کرتے ہوئے 600 بیارل ضبط کرلئے جو 200 لیٹر پر مشتمل 200 بیارل بھی ناکارہ انجن آئیل کے علحدہ موجود تھے ۔ راجندر نگر پولیس نے مزید کارروائی کیلئے انہیں مائیلاردیوپلی پولیس کے حوالے کردیا ۔