نظربندی کیلئے سبرتو رائے کی درخواست مسترد

اثاثہ جات فروخت کرنے پر عائد پابندی ہٹالی گئی ، سپریم کورٹ کا اقدام
نئی دہلی ۔ 4 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سہارا کے سربراہ سبرتو رائے کو آج ایک اور دھکہ اُس وقت لگا جب سپریم کورٹ نے ان کی درخواست نظربندی کو مسترد کردیا ۔ وہ گزشتہ 3 ماہ سے جیل میں محروس ہیں ، انھوں نے عدالت عالیہ سے درخواست کی تھی کہ انھیں جیل کے بجائے گھر پر نظربند رکھا جائے ۔ عدالت نے ان کی اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے البتہ 3ہزار کروڑ نقد رقم اکٹھا کرنے کیلئے اپنی جائیدادیں فروخت کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔ انھوں نے ان کی رہائی کیلئے مساوی رقم کی بینک ضمانت دینے کی بھی ہدایت دی۔ جیل کے باہر ان پر پہرہ لگانے کیلئے کی گئی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ بنچ کے جسٹس پی ایس ٹھاکر اور کے کے سکری نے کہا کہ ججمنٹ کے بعض حصوں کا مطالعہ کرتے ہوئے بنچ نے اپنے قبل ازیں احکام میں تھوڑی سی تبدیلی لائی ہے ۔ سہارا سربراہ نے دہلی کے تہاڑ جیل میں 4 مارچ سے محروس ہیں۔

ناگا امن کے عمل کو تیز تر کرنے کی درخواست
کوہیما۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) ناگالینڈ پارلیمنٹری پارٹی کے جمہوری اتحاد (ڈی اے این پی پی ) نے حکومت ہند اور ناگا نیشنلسٹ گروپ سے درخواست کی ہے کہ جاریہ امن کے عمل کو جلد سے جلد تکمیل کو پہنچایا جائے اور اس کو سیاسی رنگ دینے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ڈی اے این پی پی نے ریاستی بینکویٹ ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا۔