اردو اختیاری مضمون کی سہولت، 27 جون کو داخلہ کونسلنگ
حیدرآباد ۔ 6 جون (پریس نوٹ) شعبہ اردو نظام کالج حیدرآباد کے بموجب نظام کالج میں تعلیمی سال 2015-16ء کیلئے بی اے، بی ایس سی اور بی کام میں داخلوں کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اور 10+2 کامیاب طلباء داخلے کے اہل ہیں۔ داخلہ فارم کی قیمت 250 روپئے ہے۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 8 جون مقرر ہے جبکہ 100 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 جون شام 5 بجے تک ہے۔ بی اے میں داخلے کیلئے 4,100 روپئے فیس مقرر ہے۔ داخلے اوپن کونسلنگ کے ذریعہ ہوں گے۔ 27 جون کو صبح 9 بجے بی اے انگلش میڈیم کونسلنگ مقرر ہے۔ امیدوار کو چاہئے کہ وہ تمام اصلی اسنادات اور اس کی دو عدد زیراکس کاپیاں ساتھ رکھے۔ ایسے طلباء جو بی سی (ای) سرٹیفکیٹ رکھتے ہوں اور جن کے والدین کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ سے کم ہو ایسے طلباء کیلئے داخلہ فیس صرف 100 روپئے ہوگی۔ بی اے میں زبان دوم اردو کے علاوہ امتیازی مضامین میں ماڈرن لینگویج اردو، فارسی کے علاوہ سوشیالوجی شامل ہیں۔ خواہشمند طلباء اس زرین موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنے مستقبل کو روشن کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9866437890، 9866490418 پر ربط کریں۔