نظام انسٹیٹیوٹ کی طالبہ مس شاہین بیگم کو 3 گولڈ میڈلس

حیدرآباد ۔ 14 ستمبر (پریس نوٹ) نظام انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی بیاچ 2010-14ء کی طالبہ مسز شاہین بیگم کو جے این ٹی یو آڈیٹوریم میں منعقدہ 5 ویں کانوکیشن تقریب میں وائس چانسلر جے این ٹی یو کے ہاتھوں سرٹیفکیٹس اور گولڈ میڈلس حاصل ہوئے انہیں 3 گولڈ میڈلس، شاداں انڈومنٹ گولڈ میڈل، ڈاکٹر انڈرا نائیڈو انڈومنٹ گولڈ میڈل، جے این ٹی یو کی جانب سے حاصل ہوئے۔ انہوں نے 85.10 فیصد نمبرات ڈسٹنکشن میں حاصل ہوئے۔ ان کی غیرمعمولی کارکردگی کی بناء انہیں گولڈ میڈل دیئے گئے۔