نظامیہ صدر شفاخانہ چارمینار میں آج مفت یونانی میڈیکل کیمپ

حیدرآباد ۔ 10 اگست (پریس نوٹ) ڈاکٹر محمد عبدالوحید انچارج ڈائرکٹر سنٹرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ برائے یونانی میڈیسن ایرہ گڈہ کی ہدایت پر معمر و ضعیف لوگوں کے لئے مفت تشخیص و علاج معالجہ اور رہبری اور رہنمائی کے لئے 11 اگست پیر کو صبح 9 تا ایک بجے دن (اس کے علاوہ ہفتہ میں ایک دن ہر پیر کو صبح 9 تا ایک بجے دن) نظامیہ صدر شفاخانہ چارمینار شعبہ بیرونی کمرہ نمبر 8 میں ڈاکٹر خواجہ بہاء الدین انصاری اسسٹنٹ ڈائرکٹر کی نگرانی میں مفت یونانی میڈیکل کیمپ منعقد ہے۔ مریضوں کی نہ صرف مفت تشخیص کی جائے گی بلکہ ایک ہفتہ کی ادویات بھی مفت سربراہ کی جائے گی۔ اس کیمپ کے موقع پر حکیم محمد عبدالصمد مؤظف سینئر میڈیکل آفیسر سنٹرل گورنمنٹ ہیلت اسکیم، ڈاکٹر سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت آندھراپردیش، ڈاکٹر کلیم اللہ خاں مؤظف وائس پرنسپل نظامیہ طبیہ کالج، ڈاکٹر خواجہ بدرالدین صدیقی سینئر فزیشن، حکیم سید خواجہ عبدالوحید تکمیلی مؤظف اسٹسنٹ ڈائرکٹر، طبیبہ خورشید بانو مؤظف ڈپٹی ڈائرکٹر وغیرہ بھی مریضوں کو اپنے گرانقدر مشوروں کیلئے دستیاب رہیں گے۔ ڈاکٹر ایس کریم اللہ نے عوام سے استفادہ کی خواہش کی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849375947 پر ربط کریں