نشید کی گرفتاری کا حکومت مالدیپ کی جانب سے دفاع

مالے۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام)حکومت ِ مالدیپ نے آج محمد نشید کی دہشت گردی کے الزامات میں گرفتاری کا دفاع کرتے ہوئے سابق صدر عالمی توجہ حاصل کرنے کیلئے ’’ناٹک‘‘ کررہے ہیں اور امریکہ نے ان کی حراست پر اظہار تشویش کیا ہے۔ صدارتی اُمور کے وزیر محمد حسین شریف نے کہا کہ جب مقدمہ کا عدالت میں آغاز ہوگا تو اسے سیاسی کارروائی کیسے کہا جاسکتا ہے۔ ایک معاشرہ میں جہاں یہ یقین پایا جاتا ہے کہ خاطیوں پر مقدمہ چلایا جانا چاہئے ، سابق صدر کے وکلائے صفائی نے کہا کہ الزامات سیاسی مفادات پر مبنی ہیں۔ 47 سالہ نشید کو اتوار کے دن انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت مبینہ طور پر 2012ء میں ایک سینئر جج کی گرفتاری کا حکم دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ جج کی گرفتاری سے مالدیپ میں تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ نشید کو کل عدالت فوجداری میں پیش کیا گیا جو ان کے لئے عارضی طور پر قائم کی گئی تھی۔ عملی اعتبار سے فوج انہیں گھسیٹتے ہوئے لے گئی اور عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ وہ مقدمہ کی تکمیل تک حراست میں رہیں گے۔