برقی اور پانی کے استعمال میں چوکسی برتی جائے ، ٹریفک جام کا مسئلہ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : پیر کے دن ہوئی بارش کی وجہ سے شہر کے کئی علاقے زیر آب ہوگئے اور گھروں اور اپارٹمنٹس میں پانی داخل ہوگیا اور عوام کو کافی نقصانات سے دوچار ہونا پڑا ۔ جن علاقوں میں ایسے حالات درپیش ہوسکتے ہیں ان علاقوں کے باشندوں کے لیے ماہرین کے چند مشورے پیش کئے جارہے ہیں ۔۔
٭ زیر آب آنے والے اپارٹمنٹ میں رہنے والے افراد سخت چوکسی اختیار کرے ۔
٭ سیلار میں بارش کا پانی آنے کا اندیشہ ہو تو وہاں گاڑیاں نہ رکھیں ۔
٭ ہنگامی حالات کے لیے پانی ذخیرہ کر کے رکھیں ۔
٭ پانی گرم کر کے ٹھنڈا ہونے کے بعد پئیں ۔
٭ برقی سربراہی منقطع ہوسکتی ہے اس لیے الکٹرک اشیاء چارج کرلیں ۔
٭ برقی وائروں سے متعلق چوکسی برتیں ۔
٭ گھر میں بڑی عمر کے افراد ہوں تو انہیں رشتہ داروں کے پاس محفوظ مقامات پر روانہ کریں ۔
٭ زمین سے ہموار علاقوں میں رہنے والے افراد قیمتی اشیاء بلند مقامات پر محفوظ کرلیں ۔
٭ مکانات کی چھتوں سے اگر پانی آرہا ہے تو فوری طور پر اس کی مرمت کریں ۔
٭ سفر پر جارہے ہوں تو گھر کی چابیاں اور گاڑیوں کی چابیاں اپنے قریبی رشتہ داروں کے پاس رکھیں ۔
٭ اشیائے ضروریہ کھانے پینے کی غذائیں ، دوائیں ، دودھ ، ترکاریاں ، زائد مقدار میں محفوظ رکھیں ۔
٭ بھاری بارش کے وقت بے حد ضروری کام کے سواء دیگر ضروریات کے لیے گھر سے باہر نہ جائیں۔
٭ نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد محفوظ مقامات کے لیے روانہ ہوجائیں ۔
٭ قدیم مکانات میں ہو تو انہیں خالی کردیں اور مقامی کمیونٹی سنٹرس یا اسکولس میں پناہ لیں ۔
٭ زیر آب آنے کا اندیشہ ہو تو فوری جی ایچ ایم سی کو اطلاع دیں ۔
٭ کسی بھی طرح کے حادثہ کا اندیشہ ہو تو قریبی رہنے والے افراد کو فوری آگاہ کریں ۔
٭ محکمہ موسمیات کے اعلانات و انتباہات پر گہری نظر رکھیں ۔
٭ مین ہولس کو بغیر اجازت من چاہے انداز میں ہرگز نہ کھولیں ۔
٭ کونسے علاقہ میں ٹرافک جام ہے ۔ ٹی وی یا فونس کے ذریعہ معلوم کریں ۔
٭ گوگل میاپ کے ذریعہ اندازہ لگائیں اور اس کی وضاحت کے لیے ’ ہاک آئی ایپ ‘ کا استعمال کریں ۔
٭ اہم سڑکوں کے بجائے ذیلی راستوں کو تلاش کریں ۔
٭ ورک فرم ہوم کا موقع ہو تو استعمال کریں ۔
٭ ہوائی جہاز ، ٹرین یا بس کے ذریعہ ضروری سفر لاحق ہو تو وقت سے چار پانچ گھنٹے قبل گھر سے نکلیں ۔
٭ اہم میٹنگس ، امتحانات ، ملاقات ، انٹرویوز ہو تو وقت سے کافی پہلے ہی نکلیں ۔
٭ ٹرافک جام کا علم ہے مگر اسی راستے سے گزرنا ہو تو صبح 8 بجے سے پہلے نکلیں ۔
٭ ٹرافک میں پھنس جانے کے باوجود ٹرافک قواعد کی پابندی کریں ۔