نشہ میں ڈرائیونگ کرنے والوں کو سماجی خدمات انجام دینے کا حکم

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( پی ٹی آئی ) : عدالتوں نے 35 گاڑی چلانے والوں کو جن پر حالت نشہ میں ڈرائیونگ کا الزام ہے تین دن تک روزانہ تین گھنٹے سماجی خدمات انجام دینے کی ہدایت دی ۔ اس کے علاوہ 21 دیگر کو اس جرم میں عدالت کی کارروائی ختم ہونے تک جیل کی سزا سنائی ۔ ایرم منزل میں تیسرے اور چوتھے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے چار افراد کو دو تا پانچ دن کے لیے جیل کی سزا سنائی ۔ اس کے علاوہ تمام 60 خلاف ورزی کرنے والوں کو 2 ہزار روپئے تک جرمانہ بھی عائد کئے ۔ حیدرآباد پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ حالت نشہ میں ٹو وہیلر ، تھری وہیلر اور کار ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف مہم چلاتے ہوئے مقدمات درج کئے گئے تھے ۔ سٹی پولیس نے 9,096 مقدمات درج کئے جن میں 1,188 حالت نشہ میں ڈرائیونگ کرنے والوں کو اب تک سزا ہوچکی ہے ۔۔