نئی دہلی ۔ 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اپنی کابینہ میں ردوبدل کرنا چاہتے ہیں تاکہ ناقص مظاہرہ کرنے والوں کو ہٹاتے ہوئے حکومت کی کارکردگی میں بہتری لائی جاسکے لیکن ان کیلئے مسئلہ یہ ہیکہ باصلاحیت قائدین مل نہیں پا رہے ہیں۔ نریندرمودی پر کابینی ردوبدل کیلئے کافی دباؤ ہے اور وہ آئندہ سال باصلاحیت قائدین کو موقع دینا چاہتے ہیں ۔ نریندر مودی کیلئے اصلاحات پر عمل آوری اور پالیسیوں کو کامیاب بنانا ایک اہم چیلنج بن چکا ہے اور انہیں موزوں امیدواروں کی تلاش ہے۔ نریندر مودی کے ترجمان نے اس سلسلہ میں کسی بھی تبصرہ سے گریز کیا ہے اور کہا کہ وہ اس کی توثیق یا تردید نہیں کرسکتے۔