نئی دہلی ۔ 20 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک انٹرنیشنل اسٹڈی میں بتایا گیا ہے کہ 30 ملکوں میں مقیم عوام کے درمیان کروائے گئے سروے کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی ، دنیا بھر کے 4 مقبول ترین قائدین میں شمار کئے جاتے ہیں ۔ اندرون ملک اور بین الاقوامی امور سے نمٹنے میں ان کی صلاحیتوں اور اعتماد کی سطح اعلیٰ حد تک پہونچ گئی ہے ۔ سروے کے مطابق دنیا کے طاقتور اداروں نے بھی مودی کو 4 مقبول لیڈروں کی فہرست میں تیسرا مقام دیا ہے ۔ سرفہرست جرمن کی چانسلر انجیلا مرکل اور صدر چین زی ژینگ کو دوسرا مقام حاصل ہے ۔ صدر روس ولاڈیمر پوٹین کو چوتھا مقام ملا ہے ۔۔