کوالالمپور، 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملائشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں 68.10 ملین ڈالر کی منتقلی کے سلسلہ میں ان کے خلاف غیرقانونی رقمی لین دین کے کل 21 الزامات طے کئے گئے ہیں۔پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نور راشد ابراہیم نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ ابراہیم نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم پر اپنے اکاؤنٹ میں غیر قانونی دولت جمع کرنے کے نو، غیر قانونی فنڈز کا استعمال کرنے کے پانچ جبکہ کسی دوسرے کے اکاؤنٹ میں غیر قانونی طور پر دولت جمع کرنے کے سات معاملے درج ہیں۔رزاق پر جمعرات کو عدالت میں بدعنوانی کے الزام طے کئے جائیں گے ۔ ان پر ملائشیاء ڈیولپمنٹ بیرھاڈ (ایم ڈی بی ) کمپنی سے غیر قانونی طور پر فنڈز وصولنے اور اسے اپنے نجی بینک اکاؤنٹس میں جمع کرانے کا الزام ہے ۔رزاق پر کمپنی سے غیر قانونی طور پر 68.10 کروڑ ڈالرس وصول کر کے اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا الزام ہے ۔