نئی دہلی ، 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تلخ ٹکراؤ میں دہلی کے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے آج سینئر بیوروکریٹ شکنتلا گیملن کو اس شہری حکومت کی کارگزار چیف سکریٹری مقرر کیا حالانکہ کجریوال انتظامیہ کی جانب سے شدید تحفظات ظاہر کئے گئے ، جس نے اس فیصلے کو ’’غیردستوری‘‘ قرار دیا۔ لیفٹننٹ گورنر نے چیف سکریٹری کی زائد ذمہ داری 1984ء بیاچ کی آئی اے ایس آفیسر شکنتلا کو سونپ دی، جس سے چند گھنٹے قبل ہی انھوں نے جنگ کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان پر دفتر چیف منسٹر کے سینئر بیوروکریٹ اس عہدہ کی دوڑ سے دستبرداری کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔