پٹنہ ۔ /14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے دو دن قبل ضلع بکسر کے دورے کے دوران موٹر قافلوں پر حملہ کرنے کے سلسلے میں پولیس نے 10 خواتین کے بشمول 28 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ اس واقعہ کے سلسلے میں 99 افراد کے خلاف 5 ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں ۔ بکسر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راکیش کمار نے کہا کہ ہم نے اب تک 28 افراد کو گرفتار کیا ہے جو موٹر قافلوں پر سنگباری میں ملوث ہیں ۔