پٹنہ 19 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار ‘ ان کے نائب سشیل کمار مودی اور آر جے ڈی لیڈر رابڑی دیوی کے بشمول 11 امیدوار بہار قانون ساز کونسل کیلئے بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ ریاست میں کونسل کیلئے 11 نشستیں مخلوعہ تھیں اور گیارہ ہی امیدوار میدان میں تھے اس لئے تمام کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیدیا گیا جب آج نام واپس لینے کی مہلت ختم ہوئی ۔ آج کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں میںچار راشٹریہ جنتادل کے ‘ جے ڈی یو اور بی جے پی کے تین تین اور کانگریس کے ایک امیدوار شامل ہیں۔ جو ارکان اپنی معیاد ختم ہونے کے بعد سبکدوش ہو رہے ہیں۔