واشنگٹن ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چہارشنبہ کو کہا کہ اسرائیل میں انتخابی نتائج میں وزیراعظم نتن یاہو کی کمتر فرق سے کامیابی امریکی امن منصوبہ کیلئے ’’بہتر امکانات‘‘ پیدا کرتی ہے، جس کا ابھی انکشاف ہونا ہے۔ ٹرمپ نے لگ بھگ مکمل نتائج کے بعد جس نے اسرائیلی دائیں بازو کے موجودہ وزیراعظم کو مخلوط حکومت تشکیل دینے کے قابل بنایا ہے، کہا: ’’میں نتن یاہو کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘ ٹرمپ نے اسرائیلی ۔ فلسطین تنازعہ کیلئے اپنے مجوزہ امن منصوبہ کو تقویت ملنے کی امید ظاہر کی۔ (ابتدائی خبر صفحہ 4 پر)