ناگیندر کا ذاتی مفاد کیلئے پارٹی سے استعفیٰ : راچا ملا سدیشور

شمس آباد 24 جون (سیاست نیوز) شمس آباد سرپنچ و سینئر کانگریس لیڈر راچا ملا سدیشور نے پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دانم ناگیندر اپنے ذاتی مفاد کے لئے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دیا اور ان کے لئے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ پہلے انھوں نے کانگریس اور تلگودیشم میں رہتے ہوئے عہدہ حاصل کیا اور جب حکومت قائم ہوئی اُس حکومت کی پارٹی میں اُنھوں نے شمولیت اختیار کی۔ جبکہ کانگریس نے انھیں گریٹر حیدرآباد کا صدر بنایا تھا، ان کی میعاد ختم ہونے پر دوسرے کو عہدہ ملتے ہی انھوں نے پارٹی سے استعفیٰ دیا۔ موقع پرست اور مفاد پرست قائدین کے پارٹی چھوڑنے سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ 2019 ء انتخابات میں جب کانگریس اقتدار حاصل کرے گی تب انھیں افسوس ہوگا اور وہ دوبارہ کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے۔ اس موقع پر محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ، نریش، سریدھر یادو، سریکانت یادو وارڈ ممبرس کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔