نئی دہلی ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سرسنچالک آر ایس ایس موہن بھاگوت نے آج کہا کہ آر ایس ایس بی جے پی کو سرکاری پالیسیوں کے بارے میں ہدایات نہیں دیا کرتی۔ اس کی جانب سے ایک مخصوص سیاسی جماعت کی تائید کیلئے کارکنوں کو ہدایات دینا صرف ہندو راشٹر کے قیام کے مقصد سے ہے۔