کوہیما ۔ 2 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ناگالینڈ کے 15اضلاع میں موسلادھار بارش کے ساتھ تیز ہواؤں سے تقریباً 1000 مکانات کو نقصان پہنچا اور دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ برقی سربراہی منقطع ہوگئی ۔ سکریٹری(ہوم) ریلیف اینڈ ریہالیشن نے بتایا کہ ضلع موکوک چھنک کے 40 دیہاتوں میں 816 اور لونگ لنگ میں 100 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی مقامات پر برقی کھمبے اکھڑ گئے اور موبائیل ٹاؤرس اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔