نان ویجیٹیرین کو فلیٹ فروخت کرنے سے انکار ، بلڈر کیخلاف مقدمہ

ممبئی ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں ایک بلڈر اور اس کے ملازم کے خلاف نان ویجیٹیرین کو فلیٹ فروخت کرنے سے انکار پر فوجداری مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کار ڈیلر راہتے نے بتایا کہ شریناتھ جی گروپ کے ملازم نے ان سے کہا ہیکہ اپارٹمنٹس مہاراشٹرا کے عوام، مسلمانوں اور گوشت کھانے والوں کو فروخت نہیں کئے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ملاڈ پولیس نے بلڈر کے خلاف پہلے کوئی کارروائی نہیں کی تھی لیکن کانگریس لیڈر سنجے نروپم کے پولیس اسٹیشن کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔