احمدآباد۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت گجرات نے جسٹس ناناوتی کمیشن کی میعاد میں 22 ویں توسیع کو منظوری دی ہے۔ پینل کے سکریٹری سی جی پاٹل نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے آج دو ماہ یعنی 31 اگست تک کی توسیع منظورکی ہے۔ ڈسمبر 2013ء میں 6 ماہ کیلئے توسیع دی گئی تھی جس کی میعاد آج ختم ہوچکی ہے۔ کمیشن جسٹس جی ٹی ناناوتی اور اکشئے مہتا (دونوں ریٹائرڈ) پر مشتمل ہے۔ یہ کمیشن مئی 2002ء میں قائم کیا گیا تھا اور 12 سال سے مسلسل توسیع کی جارہی ہے۔ کمیشن کو ابتداء میں سابرمتی ایکسپریس کے کوچ S-6 آتشزنی کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا لیکن جون 2002ء میں گودھرا واقعہ کے بعد پیش آئے تشدد کے واقعات کی تحقیقات کیلئے بھی کہا گیا۔