کندیکل گیٹ میں عظیم الشان انتخابی جلسہ سے ڈاکٹر قائم خان کی مخاطبت
حیدرآباد 25 اپریل (پریس نوٹ ) نام نہاد قیادت مجلس بچاو تحریک کی مقبولیت اور اپنی ناکامی کے اندیشہ سے خوفزدہ ہوکر بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور تحریک کے خلاف نت نئے سازشوں کے منصوبے تیار کئے جارہے ہیںاگر عوام کے نمائندے اپنی دیاتنداری اور ایمانداری کے ساتھ قوم و ملت کی خدمت کرتے تو انہیں کسی بات کا خوف نہ ہوتا ۔ یہ خوفزدہ ہیں کہ کہیں ہمارے ہاتھوں اقتدار نہ چلا جائے ۔ان خیالات کا اظہار صدر مجلس بچاو تحریک ڈاکٹر قائم خان امیدوار حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ نے کل شام کندیکل گیٹ دردانہ ہوٹل کے پاس عظیم الشان انتخابی جلسہ سے صدارتی خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ چندرائن گٹہ کی عوام منافقوں کی ان سازشوں کو جان چکے ہیں۔ اور وہ ان کی سازشوں کا شکار نہیں ہوں گے ۔ ڈاکٹر قائم خان نے کہا کہ یہ عوام کے درمیان آنے سے کترا رہے ہیںکیونکہ عوام میں ان کے متعلق بہت زیادہ غصہ پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ جہاں جاتے ہیں وہاں پر خریدے ہوئے افراد کو ساتھ لاتے ہیں ۔ ان کے جلوس و جلسہ میں کوئی مقامی فرد نہیں ہوتا خریدے ہوئے افراد کے ذریعہ یہ اپنی طاقت بتانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔ ڈاکٹر قائم خان کہا کہ حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کی عوام 15 سالوں تک انہیں ووٹ دے کر آزماچکے ہیں ۔ اس بار ان 15 سالوں کا حساب عوام لے گی۔ ڈاکٹر قائم خان نے کہا کہ عوام تبدیلی چاہتی ہے ۔ عوام ترقی اور عوام خوشحالی چاہتی ہے۔ ڈاکٹر قائم خان نے اس موقع پر موجود ہجوم سے عہد لیا کہ وہ اس بارٹی وی کے نشان پر بٹن دبا کر بھاری اکثریت سے مجلس بچاو تحریک کو کامیاب کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح انتخابات کے دوران آپ کے درمیان ہوں ایسی طرح کامیابی کے بعد بھی عوام کے درمیان رہنے کا وعدہ کیا۔ اس جلسہ کوجناب محمد نذیر محمد اعظم ،مولانا سید طارق قادری ایڈوکیٹ ، مولانا حامد حسین شطاری اور دوسروں نے مخاطب کیا ۔ جلسہ کی کارروائی سکندر مرزا نے چلائی ۔