نامپلی حلقہ اسمبلی سے فیروز خان کی کامیابی پر حلقہ کو چار چاند لگا دینے کا عزم

تلگودیشم امیدوار کا ہنگامی دورہ ،عوام سے ملاقات ،بزرگوں کی دعائیں و نیک تمنائیں

حیدرآباد 18 اپریل (سیاست نیوز) حلقہ اسمبلی تلگودیشم پارٹی کے امیدوار جناب محمد فیروز خان نے 18 اپریل بروز جمعرات کو 5 بجے شام سے علاقہ چنتل بستی اے سی گارڈ کا پیدل دورہ کیا ۔ گھر گھر جاکر اپنی کارکردگی کا اظہار کیا ۔ تقریبا مکانوں میں فیروز خان کو امام ضامن باند ھ کر دعائیں دی گئیں۔ فیروز خان کی کامیابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ کامیاب ہونے کے بعد حلقہ اسمبلی نامپلی کو چار چاند لگادینے کی امید ظاہر کی اور خواتین نے خاص طور پر فیروز خان سے کہا ہیکہ آپ نے ہمارے مسائل کو سمجھا او رہماری پریشانی کو دور کیا ہے یہاں کے طلباء و طالبات کو تعلیمی اشیاء فراہم کروائی جس کو ہم کبھی نہیں بھوک سکتے ہمیں یہ بھی امید ہیکہ آپ ہمیشہ عوم کے درمیان رہیں گے ۔ آپ نہ صرف مسلمانوں کے لئے ہمدردی رکھتے ہیں بلکہ ہندو بھائیوں میں بھی مقبول ہیں یہ صرف آپ کی انسانی دوستی کا نتیجہ ہے آج نہ صرف حلقہ اسمبلی نامپلی کی عوام بلکہ سارے شہر حیدرآباد میں آپ جیسے انسان کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے یہ سن کر فیروز خان نے مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ لوگوں کی خدمت کرنا ، غریبوں سے ہمدردی رکھنا ،پریشان حال لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنا بچوں کے ہاتھوںمیں دینا میرا صل مقصدہی ووٹ مانگنے آیا ہوں اور میں ہی ووٹ کا حقدار ہوں کیونکہ پچھلے پندرہ سال سے دیکھ چکے ہیں اب نئے امیدوار کو آزمانے کامیاب بنائیں ہمیشہ کیلئے سکون حاصل ہوگا ۔ 18 اپریل جمعہ بوقت 8 بجے دن سے مہدی پٹنم ڈیویژن کا دورہ کیا عوام نے خوشی کا اظہار کیا بکثرت گلپوشی کی گئی بعد نماز مسجد عزیز میں فیروز خاں نے مصلیان مسجد سے ملاقات کرکے ایک حرکیاتی نوجوانوں کو منتخب کرنے کی اپیل کی ہے۔ مدرسہ دیوبند کا فتوی بھی یہی ہیکہ فعال ،حرکیاتی شخص کوکامیاب بنائیں تا کہ مسائل کا حل ہوسکے ۔ مصلیان مسجد نے فیروز خان سے ملکر خوشی کا اظہار کیا فیروز خان کے حق میں مثبت رد عمل ظاہر کیا۔