نامپلی ، کاچی گوڑہ اور بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن پر آٹو ٹیکسی سرویس

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( آئی این این) : حکومت تلنگانہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو اس بات کی ہدایت دی کہ وہ نامپلی ، کاچی گوڑہ اور بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشنوں پر پری پیڈ آٹو ٹیکسی سرویس کا انتظام کریں ۔ اس سلسلہ میں کور کمیٹی ، سرکاری باڈی ، آٹو یونین ، ٹریفک پولیس ، مسافرین اور ساوتھ سنٹرل ریلویز کی جانب سے منظورہ شرح بھی مقرر کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ذرائع کے بموجب ریٹ چارٹ کو نو سلاب میں تقسیم کیا گیا ہے جس کا آغاز تین کیلو میٹر سے ہوگا جو کہ 17.1 تا 20 کیلومیٹر کے درمیان رہے گا ۔ جب کہ ڈے شرح 3 تا 17.1 اور 20 کیلو میٹر کے لیے 40 تا 277 روپئے جب کہ شب کے دوران فاصلہ کی بنیاد پر 60 تا 331 روپئے رہیں گے ۔ مقامات کی فہرست ٹریفک پولیس کی جانب سے تیار کی جائے گی جو کہ شکایتوں کو ملحوظ رکھے گا ۔ اس ضمن میں حکومت نے جی او نمبر 18 چہارشنبہ کو جاری کردیا ہے ۔۔