نامور پاکستانی مصنف انتظار حسین کا 93 سال کی عمر میں انتقال

لاہور ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انتظار حسین جو ایک نامور ہندوستانی نژاد اردو افسانہ نگار، شاعر اور صحافی تھے، آج انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 93 سال تھی۔ وہ اردو مصنفین کی تاریخ کے عظیم ترین مصنفوں میں سے ایک تھے۔ انہیں محکمہ دفاع کے ہاسپٹل واقع لاہور منتقل کیا گیا تھا لیکن گذشتہ ہفتہ ان کی حالت مزید ابتر ہوگئی اور وہ دوپہر کو انتقال کرگئے۔ وہ یو پی کے ضلع بلند شہر کے دیہات دیبائی میں 7 ڈسمبر 1923ء کو پیدا ہوئے تھے اور 1947ء کو لاہور منتقل ہوئے تھے ۔ انہوں نے 1946ء میں میرٹھ یونیورسٹی سے ابن اردو کیا تھا۔